جماعت اسلامی کونسلر منیب وسیم، عید الاضحی کے موقع پر بھی صفائی کے کاموں میں مصروف
جماعت اسلامی کونسلر منیب وسیم، عید الاضحی کے موقع پر بھی صفائی کے کاموں میں مصروف
جماعت اسلامی کونسلر منیب وسیم، عید الاضحی کے موقع پر بھی صفائی کے کاموں میں مصروف
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 02، شادمان ٹاون جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر منیب نے عید الاضحی کے موقع پر علاقہ میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے شادمان ٹاون میں موجود اجتماعی قربانی کے کیمپ کا بھی دوراہ کیا اور انتظام دیکھے۔
انہوں نے شادمان ٹاون میں موجود چھوٹی کچرا کنڈیوں کو صاف کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ علاقہ کی صفائی کا خیال رکھیں۔ ان لوگوں کو روکیں جو یہاں کچرا ڈالتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہم عوام کی خدمت کے لئے ہر دم موجود ہیں۔ عوامی شکایت پر ایکشن لینا ہمارا فرض ہے۔ لیکن علاقہ کے لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ میں صفائی کا خیال رکھیں۔ اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے ایسی کچرا کنڈیوں میں کچرا ڈال رہے ہوتے ہیں۔