پیپلز پارٹی کچھ بھی کرلے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔
کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے جس طرح سیٹیں چھینی ہیں اور اب جس طرح چاپلوسیاں کر رہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کچھ بھی کرلے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔
کراچی : حافظ نعیم الرحمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اُس نے کبھی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا ، اس دفعہ بھی سوائے آئین و قانون توڑنے اور اپنی تاریخ کو دہرانے کے ،پیپلز پارٹی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی ۔
کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے جس طرح سیٹیں چھینی ہیں اور اب جس طرح چاپلوسیاں کر رہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں ۔ کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہے، اتنے اہم مسئلے پر عدالتوں میں بھی 8، 8 سال بعد سماعت ہو گی تو مسئلہ حل کون کرے گا؟
عدالت عظمیٰ سے درخواست کریں گے کہ کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس نہ دیا جائے اور اِن کا فرانزک آڈٹ کیا جائے ۔ کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے، کے الیکٹرک نے ریاست کے ساتھ کیا گیا اپنا کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔