Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نورجہاں ناقص تالاب میں گرگئی۔

نورجہاں اب لیٹی ہے ہلتی نہیں۔ اس کی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔

0

نورجہاں ناقص تالاب میں گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتنی جس کا نام نورجہاں ہے۔ اپنے انکلوژر کے اندر بنائے گئے ناقص تالاب میں گرگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح 7.30 بجے سے تالاب میں تھی۔ ہاتھی چند گھنٹوں سے زیادہ لیٹ نہیں سکتا۔ شام 5:30 بجے کے قریب اسے آخر کار کرین کے ذریعے تالاب سے باہر نکالا گیا۔

نورجہاں اب لیٹی ہے ہلتی نہیں۔ اس کی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔ برائے مہربانی اس کے لیے اور چڑیا گھر کے حکام کی طرف سے اس ظلم کے خاتمے کے لیے، اس کے لیے اور دوسرے جانوروں کے لیے دعا کریں۔

اس سے پہلے ریت کا ڈھیر رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔ جس پر ہاتھی ٹیک لگا سکتے ہیں۔ یہ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ اس کی خوراک کو تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا، ایسا نہیں کیا گیا۔ یہ آسان چیزیں تھیں۔ اب ہم اس غفلت کا نتیجہ دیکھتے ہیں۔

Comments
Loading...