واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد ایکسی این سہیل اطعیب اور یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا شکریہ
عوام نے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین اور ایکسی این سہیل اطعیب کا شکریہ ادا کیا۔
صائمہ کا والو بند ،شادمان ٹاون میں پانی کہاں کہاں آیا ؟؟؟ عوام کا خوشی کا اظہار
کراچی : شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام نے کچھ دنوں پہلے سخی حسن واٹر پمپمنگ اسٹیشن کا باہر ایک احتجاج بھی کیا تھا۔ شادمان ٹاون کے لوگوں نے یوسی چئیرمین فرحان سہیل سے اس بارے میں بات کی اور اس مسلہ کو حل کرنے کو کہا۔
چئیرمین فرحان سہیل نے اس حوالے سے واٹر کارپوریشن کے نمائیندوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چئیرمین فرحان سہیل کے مطابق واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد ایکسی این سہیل اطعیب، جناب شاہ رخ صاحب اور جناب محمد علی شیخ اور منظر عالم صاحب موجود تھے۔
میٹنگ میں مختلف باتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ واٹر کارپوریشن نے اپنے کچھ سوالات بھی رکھے۔ فرحان سہیل نے اس میٹنگ میں صائمہ والے والو کا ذکر بھی کیا اور اس کو لگاتے وقت جو بات تہہ پائی تھی اس پر عمل کرنے کو کہا۔ یاد رہے کہ صائمہ والا والو ماریہ ہومز کے کچھ مکانات، ایور گرین فلیٹ اور صائمہ فلیٹ کو پانی فراہم کرتا ہے اور یہ پانی کی لائین شادمان نمبر 2 سے آرہی ہے۔ جس پر واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد نے یقین دہانی کرائی کہ اس پر عمل کیا جائے گا۔ اس کودیکھتے ہوئے دوسرے دن کی سپلائی کے وقت صائمہ والا والو بند کرنے کے لئے انہوں نے اپنی ٹیم کو بھیجا۔
نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کی ٹیم نے یوسی کی ٹیم جس میں کونسلر منیب وسیم، کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ، کوآرڈینیٹر شعیب اور کوآرڈینیٹر مشائق نورخان اور علاقہ سے سابقہ کونسلر جناب ندیم احمد اور ناصر صاحب شامل تھے کے ساتھ مل کر صائمہ والے والو کو بندکردیا۔ دوسرے دن کی سپلائی میں شادمان ٹاون کی ان گلیوں میں بھی پانی پہنچ گیا جہاں پانی نہیں آتا تھا۔ چئیرمین فرحان سہیل نے بتایا کہ ہلٹن اسکول کے پاس رہنے والے ایک صاحب نے چئیرمین فرحان سہیل کا فون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ کونسلر منیب وسیم نے بتایا کہ ان کے پاس بھی لوگوں کے فون آرہے ہیں لوگوں نے ان کا شکریہ اداکیا۔ علاقہ مکین نے واٹر کارپوریشن کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کام کو ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے۔
شادمان ٹاون میں پانی کی سپلائی کے پہلے دن صائمہ کا والو کھلا رہے گا اور دوسرے دن آخر کی گلیوں تک پانی پہنچانے کے لئے اس کو بند کیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جس وقت یہ لائین ڈالی گئی اور یہ والو لگایا گیا اس وقت جو معاہدہ تہہ پایا تھا اس پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ جب یہ لائین ڈالی جارہی تھی تو جماعت اسلامی کے جناب منیب وسیم صاحب، ایم کیو ایم پاکستان کہ ریحان اکرم اور شادمان ٹاون کے سماجی رہنما جناب عمیر عثمانی صاحب نے واٹر کارپوریشن ایکسی این سہیل اطعیب کے ساتھ مل کر یہ تہہ کیا تھا کہ صائمہ والو، منظر عالم والو، پانی کی دوکان والا والو اور شادمان مسجد والا والو پہلے دن کھلے رہیں گے اور آرچڈ اسکول والا والو پہلے دن بند رہے گا۔ جبکہ دوسرے دن یہ سارے والو بند کردئیے جائیں گے اور آرچڈ اسکول والا والو کھول دیا جائے گا تاکہ آرچڈ اسکول کے پیچھے والے حصہ کو آخری گلی تک پانی مل سکے۔ لیکن کچھ عرصہ یہ سسٹم بہت اچھی طرح چلا پھر اس سسٹم پر عمل درآمد ختم ہوگیا اور شادمان ٹاون میں پانی کا ایک بڑا مسلہ کھڑا ہوگیا۔
اب یوسی چئیرمین نے واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر پرانے سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ لیکن صرف ایک والو کا ہی آپریٹ کیا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ سسٹم کو پوری طرح بحال کرنے کے لئے باقی والو کو کب آپریٹ کیا جاتا ہے۔ اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے ریحان اکرم نے کہا تھا کہ اگر کوئی ان والو کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتا ہوا دیکھا جائے گا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی جائے گی۔ امید ہے اب جب سسٹم دوبارہ بحال ہونے جا راہا ہے تو ان باتوں پر عمل کیا جائے گا اور لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔