Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات

کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر نئے آئی جی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار۔ صوبے میں قیام امن کو اولین ترجیح رکھیں، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے آئی جی کو ہدایت۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ سندھ پولیس کا عوام دوست تاثر بحال کرنے کےلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو جدید بنانے کا مشن جاری رکھا جائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کو موثر بنانے پر توجہ دی جائے۔ حکومت سندھ پولیس کی بہتری کےلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پولیس کو بھی نتائج دینے ہوں گے۔

منشیات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔

Comments
Loading...