Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عثمان رمز پارک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے، حکومت سے توجہ کی درخواست۔۔

عثمان رمز پارک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے، حکومت سے توجہ کی درخواست۔۔

0

عثمان رمز پارک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے، حکومت سے توجہ کی درخواست۔۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 02، شادمان ٹاون میں موجود عثمان رمز پارک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ جس کے پیش نظر اس پارک میں کتوں نے اپنا بسیرا کرلیا ہے۔ جو رات گئے اس پارک کے پاس سے گزرنے والوں کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کا وہاں سے گزر کافی مشکل ہوگیا ہے۔

اس پارک کے ساتھ ہی شادمان ٹاون کا یوسی آفس موجود ہے۔ تاہم اس پارک کی حالت شادمان ٹاون کے باقی بارک کے مقابلے میں سب سے زیادہ خراب ہے۔ اس پارک کی تمام تر گرل غائیب ہوچکی ہیں۔ اس پارک کے تین دروازے تھے، جس میں سے صرف دو ہی رہ گئے ہیں اور اگر اس پارک کی طرف توجہ نا کی گئی تو جلد ہی وہ بھی غائیب ہوجائیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پارک میں شام کے وقت بچے کھیلنے کے لئے آتے ہیں اور ان کو مٹی میں ہی کھیلنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کھیلنے کے لئیے آنے والے بچوں کو اکثر فلو کی بیماری ہوجاتی ہے۔ آس پاس کوئی پارک ناہونے کی وجہ سے بچوں کو ایسی پارک میں کھیلنے آنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکین اور خاص طور پر یہاں کھیلنے والے بچوں نے حکومت سندھ سے درخوست کی ہے کہ وہ اس پارک کو بھی تعمیر کروائیں یہاں جو کتوں نے اپنے گھر بنارکھے ہیں ان کو بھی ختم کروائیں۔

Comments
Loading...