گزشتہ سال کے بنسبت مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن امیر کراچی جماعت اسلامی بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے پریس کانفرنس
گزشتہ سال کے بنسبت مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی کراچی پریس کلب کی دعوت پرمیٹ دی پریس میں شرکت ومیڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے موقع دیاکہ کراچی کی صورتحال پر گفتگو کی جائے۔ کراچی پریس کلب اور صحافتی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے الشفاء استپال میں بمباری کرکے معصوم بچوں کو شہید کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ، فرانس اور برطانیہ اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں اور ہر طرح کاساتھ دے رہے ہیں۔ امریکہ کا ہمیشہ سے یہی وتیرہ رہا ہے کہ شہر کے شہر تباہ کر کے قبضہ کیا جائے اور وہ اسرائیل کی مدد سے کررہا ہے۔ حماس کے مجاہدین نے صیہونی افواج کو شکست دے دی ہے۔ صیہونی افواج زمینی راستے سے حماس کے مجاہدین سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اسرائیلی افواج اب فلسطین کے بچوں ، بچیوں اور عام شہریوں پر بمباری کررہا ہے۔ ایسی صورتحال میں عرب ممالک کا کردار اہم ہونا چاہیے تھا۔ عرب ممالک کو فلسطین کی پشت پناہی کرنا چاہیئے تھی اور مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا چاہیئے تھا۔او آئی سی کا اجلاس ہوا لیکن یہ اجلاس بھی صرف زبانی جمع خرچ اور ایک رسم سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں متفقہ طور پر اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کی بات کی جاتی۔ اسرائیل جو جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے اس کے خلاف فیصلہ کیا جاتا۔ بد قسمتی سے او آئی سی کے اجلاس میں سوائے مذمتی بیان کے کچھ نہیں کیا گیا۔ حماس کے مجاہدین کی مزاحمت اور جدوجہد نے ثابت کردیا ہے کہ جنگیں جدید اسلحے اور ہتھیارسے نہیں ایمان سے لڑی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہم سسٹم پہ ہاتھ ڈالیں گے اور کرپشن کی روک تھام کی جائے گی۔ گزشتہ سال کے بنسبت مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ بجلی ، گیس سمیت اشیائے خوردنوش کی میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔ اگر سسٹم پر ہاتھ ڈالا جاتا تو ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر خالد نیاز نے کرپشن کی روک تھام کے لیے کہاکہ سوا چار ارب روپے اگر ایمرجنسی پر خرچ کیے جائیں تو 12 لاکھ شہری فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ صر ایسی مشین جس کا کوئی فائدہ نہیں اس کی مد میں سوا چار ارب روپے خرچ کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف بتائیں کہ وہ سسٹم کہاں ہے جس پر ہاتھ ڈال کر کرپشن کا خاتمہ کرنا تھا۔ پورا کا پورا سسٹم کرپشن اورلوٹ مار میں ملوث ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے نسلہ ٹاور گرادیا لیکن متاثرین کو متبادل جگہ نہیں دی اور چلے گئے۔ آرمی چیف کا وہ بیان کہ ہم سسٹم پہ ہاتھ ڈالیں گے اور کرپشن ختم کریں گے اس کا کیا ہوا؟ پورے سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کا دھندا چل رہا ہے۔ 76 سال کے عرصے میں جاہلوں کی حکومت نہیں رہی انہی جرنیلوں کی حکومت رہی ۔ جاگیردار اور وڈیروں کے بچے جو باہر سے تعلیم حاصل کر کے قوم کو جاہل بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت عام لوگوں نے تباہ نہیں کی بلکہ ملک چلانے والوں نے تباہ جس میں وڈیرے جاگیردار، بیوروکریسی اور ڈکٹیٹروں نے تباہ کی ہے۔ پھر سے صوبے میں ایسے لوگوں کو مسلط نہیں کرسکتے جنہوں نے سندھ سمیت کراچی کوتباہ کردیا۔ فیصلہ عوام کے ذریعے کہا جائے ، عوام جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ زرعی زمین کا ٹیکس 4 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا اور تنخواہ دار نے 264 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا ہے۔ چالیس فیصد رقبہ صرف 4 فیصد لوگوں کے پاس ہے۔ بڑے جاگیرداروں کے پاس زمینیں بہت زیادہ ہیں لیکن ان پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔ آئی ایم ایف تو یہ نہیں کہتا کہ صرف عوام پر یہ ٹیکس لگای جائےتو پھر جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگاکر وصولی شروع کی جائے ۔ سرکاری محکموں سے غیر ضروری مراعات ختم کی جائیں ۔ اگر جاگیرداروں ، وڈیروں ، سرکاری محکموں سے مراعات لے لی جائیں اوربجلی ، گیس پیٹرول کے پیسے لیے جائیں تو 2 سے 3 ماہ میں اثرات رونما شروع ہوجائیں گے۔ مافیا حکومت اور پارٹی کا حصہ ہوتا ہے جو پورے ملک پر قابض ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کی نمائندہ جماعت ہے۔ جماعت اسلامی میں کوئی بھی فرد شامل ہوسکتا ہے اور کوئی بھی شخص جماعت اسلامی میں نمائندگی حاصل کرسکتا ہے۔