حقیقی نمائندوں کے حق میں عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وڈیروں کے پارٹنر وہ ہیں جنہوں نے آج تک جاگیردارانہ نظام کے خلاف ایک اواز بلند نہیں کی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حقیقی نمائندوں کے حق میں عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 21 جنوری کو باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال سے پاکستان کی بقا خوشحالی سلامتی اور یہاں پر جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کرتے رہے قربانی دیتے رہے اور دیتے رہیں گے ارباب اختیار پاکستان کی ریاست سے پاکستان کی مملکت سے نگراں حکومت سے گزارش ہے کہ پاکستان کے محب وطن طبقے کے ساتھ اس کی رائے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کریں اور ایک صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ کراچی کراچی کے نمائندوں کو واپس ملنے جا رہا ہے یہاں کے عوام نے اپنے حقیقی نمائندوں کے حق میں عوامی جلسوں میں شرکت کر کے مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا ہے اور 21 جنوری کو کل کراچی کی رائے کراچی کے مینڈیٹ پر عوامی مہر لگے گی اور آپ تمام صحافیوں سے تمام چینلز کے مالکان سے درخواست ہے کہ 21 جنوری کو اس شہر کا فیصلہ آنا ہے وہ آپ اپنے کیمرے کے ذریعے دنیا کو دکھائیں اور ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 21 جنوری بروز اتوار کو باغ جناح میں بھرپور تعداد میں شرکت کر کے جلسے کو کامیاب بنائیں 21 جنوری کو طلوع ہونے والا سورج مہاجروں کیلئے امید کی ایک نئی کرن لے کر طلوع ہوگا ۔
صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وڈیروں کے پارٹنر وہ ہوں گے جنہوں نے آج تک جاگیردارانہ نظام کے خلاف ایک اواز بلند نہیں کی ہے تمام زبان بولنے والے جو اس شہر کا حصہ ہیں اس شہر کی معاشرت کا حصہ ہے وہ سب آءیں اور وڈیروں جاگیر داروں کے قبضہ سے کراچی کو چھڑوانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نا ملنے پر اگر کوئی جا رہا ہے تو مسئلہ خود حل کر کے جا رہا ہے۔
اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینرز ؤ اراکین رابطہ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔