پاکستان کے اس موجودہ نظام کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ہمارا اسلام امن پسند مذہب ہے اور ہم حضور ﷺ اور اسلام کی دی گئی تعلیمات کے مطابق تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان کے اس موجودہ نظام کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہا درآباد پر جڑا نوالہ واقعے کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی،اقلیتی امور کمیٹی کے ممبران اور مختلف اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور شمعیں روشن کیں،شمعیں روشن کرنے کا مقصد اس واقعے میں جان نچھاور کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یہ واقعہ پاکستان کی روائیتی مذہبی ہم آہنگی کے بر خلاف ہے اور پاکستان میں ایسے واقعات کی گنجائش موجود نہیں۔
تقریب سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس واقعے پرشدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے اور پاکستان میں ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر بار اقلیتی برادری پر کئے جانے والے مظالم پر ایوانوں سے لیکر سڑکوں تک سب جگہ آواز بلند کی ہے ہمارا اسلام امن پسند مذہب ہے اور ہم حضور ﷺ اور اسلام کی دی گئی تعلیمات کے مطابق تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اورآخر میں ہمیں اس بات کی بھی کوشش کرنی ہے کہ پاکستان کے اس موجودہ نظام کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا جہاں سب بلا امتیاز رنگ و نسل مذہب و صنف مساوی حقوق حاصل ہوں۔اس موقع پر اقلیتی امور سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بھی گفتگو کی۔