Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے 15 سے زائد ہلاکتوں اور تقریبا 150 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

0

متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ راجہ پرویز اشرف

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کے روز پنجاب اور بالخصوص خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے 15 سے زائد ہلاکتوں اور تقریبا 150 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانا عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہے۔ اس ناگہانی صورتحال میں متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام ہنگامی بنیادوں پر اپنی زمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو مکمل کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے طوفانی بارشوں میں جان بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

Comments
Loading...