پاکستان کی تاریخ میں 8,000 میٹر کی چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی خاتون
عظیم کوہ پیما پہاڑوں کی شہزادی نائلہ کیانی آٹھ ہزار سے زائد بلندگیارہ پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی خاتون بن گئی
پاکستان کی تاریخ میں 8,000 میٹر کی چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی خاتون
تفصیلات کے مطابق عظیم کوہ پیما پہاڑوں کی شہزادی نائلہ کیانی آٹھ ہزار سے زائد بلندگیارہ پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلی پاکستانی خاتون بن گئی۔ انہوں نے نیپال میں واقع مکالو پہاڑ سر کرلیا۔ نائلہ دو بچوں کی ماں اور مصروف عورت ہے۔ اس کے باوجود یہ بڑی کامیابی عظیم جدوجہد و مسلسل استقلال کی علامت ہے۔
نائلہ نے نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9.35 بجے (پاکستان کے وقت 8.50 بجے)، 8,485 میٹر پر دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی ماکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کا مطلب یہ بھی ہے کہ وہ اس ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔