مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا
کراچی : شادمان ٹاون میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ جس میں مئیر کراچی نے شادمان ٹاون میں موجود آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کردیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شادمان نمبر 1 سے حیدرفوڈز تک کی سیوریج لائین ڈالی گئی۔ اس کے بعد ایسی سڑک پر موجود برساتی نالے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جس کو مکمل بھی کرلیا گیا ہے۔
سڑک کی لیویلنگ کا کام جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد سڑک کی تعمیر بھی شروع کردی جائے گی۔