Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ہذا میں پروگرام منعقد

مزید شعبہ تفتیش و آ پریشن میں تعینات لیڈی افسران و ملازمان بھی مو جود تھیں۔

0

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ہذا میں پروگرام منعقد

کراچی : ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر کراچی، کی ہدایت پر خو اتین کے عا لمی دن کے موقع پر دفتر ہذا میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس مو قع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن (ایس ایس او آئی یو) بھی موجود تھیں۔ مزید شعبہ تفتیش و آ پریشن میں تعینات لیڈی افسران و ملازمان بھی موجود تھیں۔

‎ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے شعبہ پولیس میں خواتین افسران و ملازمین کے کردار کو سراہا۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے کہا کہ اسی تسلسل میں شعبہ تفتیش ضلع ملیر میں پہلی مر تبہ خاتون پولیس انسپکٹر امرتہ پلیجو کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن ایس آ ئی او کا چارج دیا گیا۔

‎اس موقع پر تمام شرکاء نے عہد کیا کہ ہر طرح کے حالات میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گی۔ اس ملک کے لوگوں کے امن و سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں رہے گیں۔

‎ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے کہا کہ اسی طرح محنت اور پیشہ ورانہ لگن سے سندھ پولیس میں کام کر تے ہو ئے اپنا اور سندھ پولیس کا سر فخر سے اونچا کریں۔

Comments
Loading...