ڈویل کیریج وے پورٹ قاسم کی قسمت بدل دے گا۔ فیصل سبزواری
مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو منظور کر لیا ہے، فیصل سبزواری
ڈویل کیریج وے پورٹ قاسم کی قسمت بدل دے گا۔ فیصل سبزواری
کراچی : وفاقی وزیر برائے بہری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو منظور کر لیا ہے،نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہئے جو آئینی تقاضا ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کی معاونت سے ملکی ترقی کی رفتار تیز ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ پورٹ قاسم اور اسکے انڈسٹریل ایریا کی ترقی سے ملک کی ترقی منسلک ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں تعمیراتی انفراسٹرکچر، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر ترقیاں کاموں کے تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اپنی سزا کے خلاف اعلی عدلیہ میں اپیل کا حق موجود ہے سیاسی جماعتوں اور سیاسی کارکنان کو سمجھنا چاہئے کہ کونسے اقدامات ریاست مخالف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ درست کام کریں گے، ملکی خزانے کا خیال رکھیں گے تو ملک ترقی کرے گا ہم سیاسی شکار کرنے اور افسران کی کردار کشی کی مخالفت کرتے ہیں،افسران ٹھیک کام کرنے سے بھی ڈرتے ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
یہ سوال سوچنے کی ضرورت ہے کہ پی این ایس سی کے پاس صرف 13 جہاز کیوں ہیں، ماضی میں کسی ماحولیاتی اور ہائیڈرو انالیسز کے باوجود بغیر منصوبہ بندی کے کام کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 15، 16 ماہ کے بعد ہم نے اپنے حصے کی شمع جلانے کی کوشش کی پورٹ قاسم کا ریونیو بڑھایا ہے ہمارا کام ادارے کی زمینیں بیچ کر اور اس سے اپنا ریونیو بڑھا کر دکھانا نہیں ہے،ڈویل کیریج وے پورٹ قاسم کی قسمت بدل دے گا۔
اس موقع پر کراچی میں چینی قونصل خانے کے نمائندے سمیت غیر ملکی مندوبین اور کاروباری شخصیات کی شرکت.