Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام آلائشوں کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرائیں فوری ازالہ کیا جائے گا۔ چیئرمین محمد یوسف

عیدالاضحی کے موقع پرنیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے شکایتی مراکز کا قیام۔

0

عوام کو صاف ستھراء اور صحت ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کاوائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی میں عید الضحیٰ کے موقع پر آلائش آپریشن کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں قائم کلکشن پوائنٹس اور نماز عید کی جگہوں کا دورہ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتا ق احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکمت علی مرتب کرلی گئی ہے افسران و ملازمین یونین کمیٹیز کے چیئرمین،وائس چیئرمین و اراکین یوسی کمیٹی سے مکمل رابطے میں رہیں اور کسی بھی یونین کمیٹی سے موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔

چیئرمین محمد یوسف نے اس حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مساجد و امام بارگاہوں اور عید گاہوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں کو ہموار کرکے صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ نماز عید کی ادائیگی میں قسم بھی قم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جانے والے راستوں پر بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری ہیں اور انشاء اللہ آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments
Loading...