Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں پانی کی قلت کے حوالے سے ایم پی اے ریحان اکرم کا اسمبلئ میں خطاب

نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کا پانی کہا جارہا ہے ریحان اکرم نے اسمبلی میں سب بتادیا۔

0

نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں پانی کی قلت کے حوالے سے ایم پی اے ریحان اکرم کا اسمبلئ میں خطاب

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے صوبائی رکن ریحان اکرم میں کراچی کی عوام کا سب سے بڑا مسلہ بیان کردیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے ساتھ ہم نے پانی کے مسائل کے حل نکالے تھے اور بیان کئے تھے لیکن ان پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ یہ ہمیں واٹر کارپوریشن کے عملے نے ہی بتایا تھا کہ یہ حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب ڈیم کا پانی جو اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن کو چلاتا ہے اگر ہمیں 8 سے 10 گھنٹے میں دوبارہ مل جائے تو سیکٹر 4، سیکٹر 3، 11 اے، 11 بی اور دیگر بہت سے علاقہ جو نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقہ ہیں وہاں تک کا پانی بہتر ہوسکتا ہے۔ حب ڈیم میں بارش ہونے کے بعد 3 سال کا پانی موجود ہے۔ لیکن یہ پانی کے-3 کی لائین سے حب ڈیم میں ہی گرتا رہتا ہے۔ اگر ایک وال صائمہ اریبین کے پاس لگ جائے تو جب ضرورت ہو تو حب ڈیم میں پانی جائے اور جب ضرورت نا ہو تو اس وال کو بند کرکے پریشر بڑھایا جائے اور علاقوں کو پانی دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی طرح این ای کے کا پانی آتا ہے۔ جب پہلے پانی آتا تھا تب ہمارے پاس 12 سے 15 پونڈ پانی ہوتا تھا لیکن سی او ڈی کا ایک وال لگا، جہاں سے ایسکیم 33 اور ایسٹ کو پانی جاتا ہے۔ اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ اس کی 7 سے 8 چوڑیا کھولی جائیں گی، اس سے زیادہ نہیں کھولا جائے گا اور آپ کا پانی متاثر نہیں ہوگا۔ آج اس کو پورا کھول دیا جاتا ہے اور سارا پانی وہاں بھیج دیا جاتا ہے اور یہ اس وقت کیا جاتا ہے جب پانی کی باری ہماری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر منسٹر صاحب اس کو واٹر کارپوریشن کے ساتھ بیٹھ کر 17 سے 18 چوڑیوں پر لے آتے ہیں تو ہمارا پانی پھر سے بہتر ہوجائے گا اور وہ دوبارہ سے 12 سر 15 پونڈ ہوجائے گا۔ ایسی طرح کے -3 پر وال آپریٹ کریں گے تو میرے علاقہ کا پانی بہتر ہوجائے گا۔

Comments
Loading...