Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی الیکٹرونک میڈیا کے 21 رکنی بیورو چیفس کے وفد سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے اختتام پر پولیس چیف نے تمام بیورو چیفس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی الیکٹرونک میڈیا کے 21 رکنی بیورو چیفس کے وفد سے ملاقات کی ۔

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں الیکٹرونک میڈیا کے 21 رکنی بیورو چیفس کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیورو چیفس نے ایڈیشنل آئی جی کو بطور پولیس چیف تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملاقات کے دوران اسٹریٹ کرائم ، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف سخت ترین کارروائیوں سمیت پولیس کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے اور تفتیشی نظام کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے اختتام پر پولیس چیف نے تمام بیورو چیفس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

Comments
Loading...