Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔

اس موقع پر ایس ایس یو کے دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ کراچی پولیس چیف نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی ڈاکٹر مقصود احمد نے انکا استقبال کیا جبکہ ایس ایس یو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ایس ایس یو کے دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے ہمراہ ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ ڈی ائی جی سیکیورٹی نے کانفرنس ہال میں پولیس چیف کو ایس ایس یو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس چیف نے خطاب میں سیکیورٹی امور میں بہتری اور پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا۔

Comments
Loading...