آل پاکستان میمن فیڈریشن کے وفد کی ڈاکٹر فاروق ستار و نسرین جلیل سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات
ڈاکٹر فاروق ستار نے میمن نوجوانوں کو 28 جولائی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن میں شریک ہونے کی دعوت
آل پاکستان میمن فیڈریشن کے وفد کی ڈاکٹر فاروق ستار و نسرین جلیل سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سینئر مرکزی رہنماء محترمہ نسرین جلیل سے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے ایک وفد نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے میمن فیڈریشن کے وفد کو ایم کیو ایم کی جدت پسندی کے حوالے سے اور موجودہ حالات و چیلنجز کے ضمن میں لوگوں کو مایوسی سے نکالنے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے جو ایک یوتھ کنونشن 28 جولائی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جارہا ہے اسکی اہمیت سے آگاہ کیا اور وفد کے زریعے میمن نوجوانوں کو بھی اس یوتھ کنونشن میں شریک ہونے کی دعوت دی تاکہ کراچی میں موجود تمام اکائیوں کو ایک لڑی میں پرو کر نوجوانوں کی بڑی طاقت قائم ہوسکے۔
اس موقع پر میمن فیڈریشن کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے انہیں ہر ممکن تعاون اور مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔