صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت بھٹ شاہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا
حضرت شاہ عبدلطیف بھٹائی رح کے 283 عرس مبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
بھٹ شاہ: حضرت شاہ عبدلطیف بھٹائی رح کے 283 عرس مبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت بھٹ شاہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ گدی نشین درگاہ سید مصطفیٰ شاہ، چیئرمین بھٹ شاہ سید خاور حسین شاہ شریک۔
اجلاس میں سیکریٹری ثقافت، کمشنر حیدرآباد، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر، محکمہ اوقاف، صحت، اطلاعات، لوکل گورنمينٹ، حیسکو، ریسکیو 1122 سمیت مختلف اداروث کے نمائندوں کی شرکت۔ اجلاس میں عرس مبارک کی تیاریوں سمیت انتظامات سیکیورٹی پلان سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا انتظاميہ کو عرس کے حوالے سے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عرس کے حوالے سے انتظامات کو پہلے سے مزید بہتر بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تمام ادارے عرس کے حوالے سے اپنی کوآرڈینیشن بہتر بنائیں۔ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے یہاں لوگ اپنے تہوار مناسکتے ہیں۔ ہم سندھ کے لوگ پرامن ہیں ہم سچل لطیف قلندر کی سرزمین پر رہتے ہیں۔