بفرزون 15اے5 میں سیوریج کی لائین کا ایک بڑا مسلہ، یوسی نمائیندوں نے حل کروادیا
سیوریج کی لائین سے متعلق عوامی شکایت کو دیکھتے ہوئے، سیوریج نارتھ ناظم آباد ایکسی این قسیم غوری سے بات ہوئی
بفرزون 15اے5 میں سیوریج کی لائین کا ایک بڑا مسلہ، یوسی نمائیندوں نے حل کروادیا
کراچی : بفرزون سیکٹر 15اے5 میں ایک گلی کی سیوریج لائین کافی عرصہ سے خراب پڑی تھی۔ جس کی وجہ سے وہاں رہنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے اپنی شکایت یوسی آفس میں جمع کرائی اور اس معملے کو حل کرانے کی درخواست کی۔
اس حوالے سے جناب ذیشان علی نے نارتھ ناظم آباد سیوریج ایکسی این جناب قسیم غوری صاحب سے ملاقات کی اور ان کو تمام تر تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس کام جو ہنگامی بنیاد پر کرانے کی درخواست بھی کی۔ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی امیدواران نے سیوریج ایکسی این جناب قسیم غوری صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے فوری طور پر اس کام کو شروع کردایا ہے۔