Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بندش کا سامنا ہے۔

صارفین نے اپنے علاقہ میں موجود ڈیلرز کا شکایت کرنا شروع کردیا۔

0

کراچی : شہر بھر میں انٹرنیٹ صارفین نے مغرب کے بعد سے اپنے اپنے علاقہ کے سروس فراہم کرنے والوں کو انٹرنیٹ کی بندش کی شکایت کرنا شروع کردیا ہے۔

آج کل انٹرنیٹ ایک ایسی ضروری سروس بن گئی ہے کہ اگر ایک لمحہ کے لئے بھی بند ہوجائے تو صارفین اس کی شکایت کرنا شروع کردیتے ہیں۔

پاکستان میں موجود ایک ویب سائیٹ ہے جس کا نام ڈاون ڈیٹیکٹر ہے۔ جس کی مدد سے لوگوں کو اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کون کون سی ایپ میں مسلہ آیا ہوا ہے۔

https://downdetector.pk/en

Social media networks experience outages
Social media networks experience outages

تاہم ابھی تک پی ٹی سی ایل نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ فیس بک پر کوئی بھی اطلاع نہیں دی ہے۔ لیکن کراچی میں موجود صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ فیس بک بیان لکھا کہ پی ٹی اے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں ہے اور ملک بھر میں معمول کی انٹرنیٹ خدمات کی جلد از جلد بحالی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا۔

Comments
Loading...