Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی کے دیرینہ مسئلے کے حوالے سے ایم پی اے جمال احمد کی علاقہ مکینوں سے ملاقات

0

کراچی : یو سی 15-اے نارتھ کراچی کے سیکٹر 11-سی/2 اور 11-سی/3 میں پانی کے دیرینہ مسئلے کے حوالے سے حق پرست ایم پی اے و سی او سی ممبر جمال احمد نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عوام نے پانی کی فراہمی سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر جمال احمد نے واٹر بورڈ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ مزید جمال احمد نے عوام کے مسائل سے ایم این اے فرحان چشتی کو بھی آگاہ کیا، تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اس موقع پر نارتھ کراچی کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر محمد تنویر، یوسی آرگنائزر فراز عالم اور یوسی کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...