تھانہ ڈیفنس کی بہترین کاروائی، 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمان گرفتار
تھانہ ڈیفنس کی بہترین کاروائی، 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمان گرفتار
تھانہ ڈیفنس کی بہترین کاروائی، 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمان گرفتار
کراچی : تھانہ ڈیفنس کی بہترین کاروائی۔ مورخہ 03/04/2024 کو علاقہ تھانہ ڈیفنس کی حدود بمقام سن سیٹ لین نمبر 9 نزد چوہدری موٹرز فیز ڈی ایچ اے ایکسٹینشن 2 کراچی سے ایک کار نمبری بی ای ایکس-828 میکر ٹویوٹا ایکوا برنگ بلیو چوری ہوئی تھی جس میں نقد رقم 65 لاکھ روپے بھی موجود تھے جسکا مقدمہ الزام نمبر 329/24 بجرم دفعہ 381اے ت پ بمدعیت سید نصراللہ ولد عبدالحئی کے قائم کیا گیا۔
جناب ایس ایس پی صاحب ساؤتھ، ایس پی صاحب کلفٹن و ایس ڈی پی او صاحبہ ڈیفنس کی سربراہی وہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او صاحب ڈیفنس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج و ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتےہوئے 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔
گرفتار ملزمان میں شمس الرحمٰن ولد عابد اشرف، عابد اشرف ولد محمد اشرف، محمد عامر خان ولد محمد نواز خان موجود ہیں۔ ریکوری میں گاڑی نمبری بی ای ایکس-828 و نقد رقم 55 لاکھ روپے ملی ہے۔ گرفتار ملزم شمس الرحمٰن ولد عابد اشرف سے ایک ضرب پستول 30 بور 4 راؤنڈ زندہ برآمد ہوئے۔
جس پر تھانہ ہٰذا میں ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 333/24 بجرم دفعہ 23(آئی)اے سندھ اسلحہ آرڈیننس 2013قائم کیا گیا ہے۔