Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بفرزون کی عوام کی خدمت، یاسر حسن حمیدی کو اپنا کراچی سوشل میڈیا گروپ میں میڈیا کوارڈینیٹر کا عہدہ مل گیا

یاسر حسن حمیدی کا تعلق بفرزون سے ہے اور وہ ایک سیاسی کارکن بھی ہیں۔

0

بفرزون کی عوام کی خدمت، یاسر حسن حمیدی کو اپنا کراچی سوشل میڈیا گروپ میں میڈیا کوارڈینیٹر کا عہدہ مل گیا

تفصیلات کے مطابق یاسر حسن حمیدی کا تعلق نارتھ ناظم آباد کے علاقہ بفرزون سے ہے۔ یاسر حسن حمیدی ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی کارکن بھی ہیں۔ ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ علاقہ میں ان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے اور اس کی وجہ عوامی مسائل اور ان کا حل ہے۔

ان کی ان تمام خدمات کو دیکھتے ہوئے اپنا کراچی سوشل میڈیا گروپ، چئیرمین جناب شعیب زمان نے یاسر حسن حمیدی کو اپنا کراچی سوشل میڈیا گروپ میں میڈیا کوارڈینیٹر کا عہدہ دے دیا ہے۔ انہوں نے یاسر حسن حمیدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یاسر بھائی بفر زون کے لیے خدمت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے۔ اس طرح کی خدمت کرنے والے اگر اور بھی علاقوں میں کھڑے ہو جائیں تو حقیقتاََ، جس طرح بفرزون کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے مسائل دوسرے علاقوں کے بھی حل ہونا شروع ہو جائیں۔ کراچی کو اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ جو اپنے شہر سے اپنے ملک سے اور خاص اپنے علاقے سے محبت رکھتے ہو۔ جن کے دل میں عوام کی ہمدردی ہو وہ لوگ ضرور سامنے آئیں اور یاسر بھائی کی طرح مثال بنے۔

یاسر حسن حمیدی نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا کراچی سوشل میڈیا گروپ چئیرمین جناب شعیب زمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ آگے بھی عوام کی خدمت ایسی جوش اور جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے۔

آخر میں بات ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم ٹھیک کردیں گے۔

Comments
Loading...