جمال احمد کی انتھک محنت اور کاوشوں سے سیکٹر 7ڈی 2، میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بالآخر حل
علاقے کی عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی اور واٹر بورڈ کے افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
جمال احمد کی انتھک محنت اور کاوشوں سے سیکٹر 7ڈی 2، میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بالآخر حل
کراچی (13 فروری): حق پرست رکنِ صوبائی اسمبلی جمال احمد (پی ایس-130) کی انتھک محنت اور کاوشوں سے سیکٹر 7ڈی 2، الکریم بیکری والے روڈ پر سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بالآخر حل کر دیا گیا۔
علاقے کے مکینوں کو طویل عرصے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی میں دشواری کا سامنا تھا۔ جمال احمد بھائی نے عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے واٹر بورڈ کے افسران سے رابطہ کیا اور انہیں فوری اقدامات کی درخواست کی۔ ان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت واٹر بورڈ کے افسران، جن میں ماجد صاحب اور ذیشان صاحب شامل ہیں، نے ترجیحی بنیادوں پر کام کو سرانجام دیا۔

مورخہ 12 فروری کو علاقے میں سیوریج پائپ پہنچائے گئے اور 13 فروری کو پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مزید برآں، مین ہول کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہونے والا ہے، جس سے علاقے میں نکاسی آب کا نظام مستقل بنیادوں پر بہتر ہو جائے گا۔
علاقے کی عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد اور واٹر بورڈ کے افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح تندہی سے کام جاری رکھا جائے گا۔