وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کے یو جے (دستور) انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کے یو جے (دستور) انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کے یوجے(دستور) کے سالانہ انتخابات میں صدر، سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان ہے بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26 میں صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
سعید غنی نے کہا کہ نائب صدر اول فاروق سمیع اور دوئم منصور قریشی، جوائنٹ سیکرٹری اول عبدالرحمن اور دوئم اطہرفاروقی ،خازن زین علی اور سیکریٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی کو بھی بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ارکان گورننگ باڈی عبدالقادر منگریو، انعم رزاق ،عارف حبیب، عطاالرحمان ،جنید شاہ خدیجہ راٹھور ،شفقت عزیز بھٹی ،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ کامیاب تمام عہدیداران و ارکان گورننگ باڈی اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، ایک صاف و شفاف صحافت کو پروان چڑھانے اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔