Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے چیکس تقسیم

‘ اس ڈیڑھ سال کے قلیل عرصےمیں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے 11 کڑور 50 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔ نصرت اللہ

0

ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے چیکس تقسیم

کراچی : گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ نے میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں ساٹھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ یہ ادائیگیاں ان ملازمین کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کے عزم کا مظہر ہیں۔

چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ: ”ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے 11 کڑور 50 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔

نصرت اللہ نے محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر اکاؤنٹ آفیسر محمد صدیق اور بجٹ آفیسر وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکنہوئی۔میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”ریٹائرڈ ملازمین کی امیدیں لیو انکیشمنٹ اور پنشن سے وابستہ ہوتی ہیں۔ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل تمام ضروری دستاویزات مکمل کر کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کوآسان اور تیزتربنایاجائے۔

‘تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین نصرت اللہ کا بروقت واجبات ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...