شہر کراچی کب تک جنازے اٹھاتا رہے گا؟ کونسلر منیب وسیم
میں گزارش کروں گا آرمی چیف جناب حافظ عاصم منیر صاحب سے کہ برائے مہربانی آپ ہی کردار ادا کرلیں اور کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کا آغاز کریں۔ منیب وسیم
شہر کراچی کب تک جنازے اٹھاتا رہے گا؟ کونسلر منیب وسیم
کراچی : آج شادمان ٹاؤن14اے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہید ہونے والے 22 سالہ انس کی شہادت پر جنرل کونسلر منیب وسیم شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ اور تدفین کے بعد منیب وسیم نے غیر رومی گفتگو میں کہا کہ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں کراچی کا نوجوان قتل ہو رہا ہے اور حکمران مزے کی نیند سو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا ان حکمرانوں میں خوف خدا نہیں ہے؟ کیا ان لوگوں نے مرنا نہیں ہے؟ اللہ کو حساب نہیں دینا؟ کراچی کی عوام بھر بھر کے ٹیکس دیتی ہے تاکہ ان اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں دی جا سکیں، تاکہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے لیکن یہ لوگ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ہمارے جوانوں کی لاشیں بھی مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں گزارش کروں گا آرمی چیف جناب حافظ عاصم منیر صاحب سے کہ برائے مہربانی آپ ہی کردار ادا کرلیں اور کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کا آغاز کریں تاکہ کراچی کے عوام سکون کی بانسری بجا سکیں۔