Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوسی چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر شادمان ٹاون میں فالتو پڑی مٹی صاف کرادی گئی

سوئی گیس کی کھدائی کے بعد علاقہ میں بہت سی جگہ مٹی جمع ہونے کی شکایت پر فوری ایکشن

0

یوسی چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر شادمان ٹاون میں فالتو پڑی مٹی صاف کرادی گئی

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14بی اور سیکٹر 14اے میں سوئی گیس کی کھدائی کا کام جاری ہے۔ نئی پائیپ لائین ڈالنے کے بعد جب کھدائی کو دوبارہ بند کیا گیا تو بہت سی جگہ پر مٹی جمع ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے لوگوں نے یوسی چئیرمین فرحان سہیل سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ جن جگہوں پر مٹی جمع کی گئی ہے اس کو اٹھوایا جائے اور جن گلیوں میں سوئی گیس نے کام مکمل کرلیا ہے وہاں ٹریکٹر چلوایا جائے۔

یوسی چئیرمین فرحان سہیل نے اس کا فوری ایکشن لیا اور ٹریکٹر کے ساتھ ساتھ ایک عدد ڈمپر بھی منگوایا۔ ٹریکٹر کی مدد سے سڑک کو سیدھا کرکے مٹی کو ایک جگہ جمع کیا گیا اور پھر اس کو اٹھایا بھی گیا۔ آج شادمان ٹاون میں قبرستان والی سڑک، شادمان مسجد سے شادمان پارک والی سڑک، المکیم بیکری کے سامنے والی سڑک اور درخشان سوسائٹی میں مٹی اٹھانے اور سڑک کو سیدھا کرنے کا کام عمل میں لایا گیا۔

جس پر علاقہ مکین نے فرحان سہیل اور مشائق نور خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...