پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منائی گئی
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا
سندھ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منائی گئی۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازیٔ عمر، صحت، کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا کی گئی۔
فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی خوشحالی، ملکی ترقی اور قومی سربلندی کی امید ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن، مشن اور جدوجہد کے امین ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی مفاہمت، رواداری اور تدبر کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تقریب میں پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے سہیل انور سیال، ایم این اے نظیر احمد بگھیو، سید ذوالفقار شاہ، پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری، عبدالفتاح بھٹو، قمرالدین گوپانگ، طارق انور سیال اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔