Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع موصول، صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو آگاہ بھی کرتا رہے گا۔

0

سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع موصول، صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے صارفین کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای1 جو کہ پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لئے جوڑنے والی ساتھ زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے، میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو آگاہ بھی کرتا رہے گا۔

Comments
Loading...