Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد کا ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد کی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون کا دورہ اور عوام سے مسائل کے اوپر گفتگو

شادمان ٹاون میں موجود لوگوں نے جمال احمد کو مسائل سے آگاہ کیا۔

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد نے نارتھ ناظم آباد ٹاون کی بلدیاتی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون نمبر 1 مکہ مسجد کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے موجود عوام کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

ایم پی اے جمال احمد نے کہا کہ اس دورے میں ان کے ساتھ جناب عدیل صاحب اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو کام کرانا یوسی، ٹاون اور مئیر کراچی کی زمہ داری ہے۔ لیکن ایم کیو ایم پاکستان عوام کی پریشانی کو دیکھ کر جلد کام کی شروعات کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے شادمان ٹاون میں موجود فلیٹ پٹی میں جاری لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے کے-الیکٹرک سے بھی درخواست کی اور کہا کہ جو کنڈا ڈال رہے ہیں اور بجلی کی چوری کررہے ہیں ان کو پکڑے لیکن پورے علاقہ کو اس کی سزا نا دیں۔

Comments
Loading...