کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مساٸل بھی زیادہ ہیں۔ ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بنک مشن کے وفد کی ملاقات
کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بنک مشن کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میٸر کراچی سلمان عبداللہ مراد، حیدرآباد، لاڑکانہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈاٸریکٹر کلک کی شرکت۔ ملاقات میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا گیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مساٸل بھی زیادہ ہیں۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ کراچی کے تمام ٹاٶنز کا اجلاس بلایا ہے ورلڈ بنک کے نماٸندے بھی شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام مقامی حکومتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چیٸرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراھمی کے لیے یوسیز اور ٹاٶن کو مستحکم کیا جائے۔ ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔