سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سسٹم اپ گریڈیشن اور افسران کی تربیت فراہم کرے گی۔ وائیس چانسلر آئی بی اے سکھر آصف احمد شیخ
نئے نظام سے سرکاری محکموں میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ آصف حیدر شاہ
سندھ : سندھ حکومت اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان سندھ ای۔دفتر سسٹم کے لیے معاہدہ۔ معاہدے پر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کھوسو اور وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے دستخط کیے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے معاہدے کی تقریب کی براہِ راست نگرانی کی۔
وائیس چانسلر آئی بی اے سکھر آصف احمد شیخ نے کہا کہ ای۔دفتر سسٹم سے سرکاری فائلوں کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ ممکن ہوگی۔ ڈیجیٹل دستخط اور جدید سیکیورٹی نظام فائلوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ای۔دفتر سسٹم میں ڈیوائس باؤنڈ سیکیورٹی، ڈیجیٹل دستخط، اور محفوظ ڈی سینٹرلائزڈ ڈاکومنٹ اسٹوریج شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے سرکاری محکموں میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ای۔دفتر سسٹم سے کاغذ کا استعمال کم ہو کر ماحول دوست گورننس کو فروغ ملے گا۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سسٹم اپ گریڈیشن اور افسران کی تربیت فراہم کرے گی۔