سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ضلع وسطی کے نیو کراچی زون میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا افتتاح کردیا
کراچی کے مختلف علاقوں سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتر انداز میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ضلع وسطی کے نیو کراچی زون میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا افتتاح کردیا
کراچی : وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نیو کراچی پہنچ گئے۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نیو کراچی زون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت صفائی کا آغاز کر دیا۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری سطح پر نیو کراچی زون سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ حکومت سندھ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وژن صاف ستھرا کراچی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتر انداز میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہا ہے۔ ہمارا عزم صاف ستھرا اور صحت مند کراچی ہے۔ کراچی کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کا بھرپور عزم ہے۔ ہماری ترجیحات میں پانی، سیوریج، صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر سر فہرست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی زون میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پانی کی مسلسل فراہمی اور سیوریج کو بہتر کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔