شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے مہتاب جہاں کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیگی۔ شمعونہ صدف
محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین کی جانب سے ملنے والی محبت اورخلوص ہمیشہ یاد ر ہے گا۔ مہتاب جہاں
شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے مہتاب جہاں کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیگی۔ شمعونہ صدف
کراچی : محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے دفتر میں افسران و اسٹاف کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن مہتاب جہاں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی کو ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف تھیں۔
تقریب میں محکمہ تعلیم کے پانچوں ٹاؤنزکے ڈپٹی ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے افسران و اسٹاف شریک تھے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمعونہ صدف کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے مہتاب جہاں نے جو خدمات پیش کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ طلبا یکسوئی سے اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔
انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ طلبا و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مہتاب جہاں کے اعزازمیں سجائی جانے والی تقریب محکمہ تعلیم کے اسٹاف کی ان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن مہتاب جہاں نے کہا کہ دوران سروس محکمہ کے اسٹاف کی جانب سے جس محبت اور خلوص سے نوازا گیا وہ ناقابل فراموش ہے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران، اسکولوں کے ہیڈز اوراساتذہ نے مثالی کردارادا کرکے انکی کامیابی کو یقینی بنایا انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین انکی فیملی ہیں ان کی جانب سے ملنے والی محبت اورخلوص کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی شمعونہ صدف، افسران و اسٹاف کی جانب سے مہتاب جہاں کو یادگاری شیلڈز، تحائف اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔