Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہاں آج بھی زمانہ قدیم کا کنواں سسٹم چل رہا ہے جس سے عوام کو بے حد مشکلات ہیں۔ احمد رضا

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ کی ہدایت پر یہاں کام کو فوری طور پر شروع کروائیں گے ۔ احمد رضا

0

یہاں آج بھی زمانہ قدیم کا کنواں سسٹم چل رہا ہے جس سے عوام کو بے حد مشکلات ہیں۔ احمد رضا

کراچی : چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا مختلف مساجد کے اطراف میں سیوریج کے مسائل کا فوری نوٹس۔ چیئرمین یوسی 08 احمد رضا نے مئیر کراچی و چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ایکسی این کورنگی ٹاؤن آصف کے ہمراہ مختلف مساجد اور اطراف کا دورہ کیا۔

چیئرمین یوسی 08 احمد رضا نے ایکسی این کو سیکٹر 50 سی میں بو علی شاہ قلندر مسجد کے باہر کی ابتر صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں روڈ نمبر ایک سیکٹر 50 اے اور رحمان چوک پر موجود سیوریج کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا۔

احمد رضا نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ کی ہدایت پر یہاں کام کو فوری طور پر شروع کروائیں گے۔ بو علی شاہ قلندر مسجد کے اطراف سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ یہاں آج بھی زمانہ قدیم کا کنواں سسٹم چل رہا ہے جس سے عوام کو بے حد مشکلات ہیں۔ کوشش ہے کہ یہاں جلد از جلد نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب شروع کردی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایکسی این کو سروے کروادیا ہے جلد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا عملہ اس مسئلے کا مستقل حل کردے گا۔ اس شہر کو کبھی اون نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج بھی یہاں سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے سسٹم موجود نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندے شہر کراچی کی ہر گلی ہر محلے کو اون کرتے ہیں اور اسکے مسائل حل کریں گے۔ دھرنے اور احتجاج کی سیاست کرنے والے لوگوں کے کان بھرتے رہیں ہم کام کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...