Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم چالیس سال سے غریبوں کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کیلئے جو جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

بانیان پاکستان اور انکے خاندان کے لوگ اتنی بڑی قربانی دینے کے باوجود اس ملک کو چلانے میں نظر نہیں آتے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بانیان پاکستان اور انکی اولادیں موروثی سیاست کیخلاف ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

ایم کیو ایم چالیس سال سے غریبوں کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کیلئے جو جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت منائے جانے والے ”عشرہ آزادی”کے آغاز کے سلسلے میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینرز نسرین جلیل، ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفٰی کمال نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بہادر آباد میں واقع چارمنار چورنگی پر نادر و تاریخی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کردیا۔

بعدازاں میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی کا مہینہ اگست تمام عوام کو مبارک ہو ہم نے پورے پاکستان میں عشرہ آزادی منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس انداز سے یوم آزادی منائیں گے کہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد نوجوان نسل کے سامنے اجاگر کر سکیں جس سے یہ قوم پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان تصاویر کو اجاگر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اصل پاکستان بنانے والوں کو نوجوان پہچانے کہ جن کی دی گئی قربانی کی وجہ سے یہ قوم آزاد ہوئی اور یہ وطن وجود میں آیا اور یہ وہ شخصیت ہیں جن کے خاندان کے لوگ اتنی بڑی قربانی دینے کے باوجود اس ملک کو چلانے میں نظر نہیں آتے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بانیان پاکستان اور انکی اولادیں موروثی سیاست کیخلاف ہیں اور ہم بانیان پاکستان کے اصل خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم چالیس سال سے غریبوں کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کیلئے جو جدوجہد کر رہی ہے اور جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے پاکستان کواسکی منزل تک پہچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کسی سے انتقام نہیں صرف انصاف اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے اور اسی سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے مطالبہ کو حکومت پاکستان نے مانتے ہوئے فوری طورپر مردم شماری کو تسلیم کرلیا گیا ہے اور یہ تاریخی جدو جہد کا نتیجہ ہے جس سے کراچی اور شہری سندھ کے عوام کو انکا حق اور ریلیف ملے گا۔

Comments
Loading...