شادمان ہوگا صاف، جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر میدان میں آگئے
الحمداللہ 90 فیصد سیکٹر 14-بی اور 60 فیصد 14-اے میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ منیب وسیم
شادمان ہوگا صاف، جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر میدان میں آگئے
کراچی: نارتھ ناظم آباد یوسی 02، شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی اور سیکٹر 14-اے میں کچھ مقام پر کچرے کا ڈھیر بن گیا تھا۔ جس کی وجہ سے شہری کافی مشکلات کا شکار تھے۔ ان کچے کے ڈھیروں کی وجہ سے جراثیم پیدا ہورہے تھے ۔ علاقہ مکین نے اس بات کی شکایت جماعت اسلامی منتخب چئیرمین اور جنرل کونسلر کو دی۔
جس پر انہوں نے پہلے علاقہ کے دوراہ کیا اور اس کے بعد جماعت اسلامی کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاسل کرنے والے چئیرمین جناب فرحان سہیل نے اپنے جنرل کونسلر منیب وسیم اور شمائل طلحہ کو ہدایت کی کے وہ علاقہ میں صفائی کا کام شروع کریں۔
رمضان میں بھی جماعت اسلامی کے منتخب امیدوار جناب شمائل طلحہ اور منیب وسیم نے اپنے اپنے وارڈ میں موجود کچرے خانہ کو ناصرف ختم کرایا بلکہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی مدد سے کچھ مقام پر کچرے کے ڈببے بھی رکھوائے۔ تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔ جن کو بعد میں باآسانی اٹھایا جاسکے۔
علاقہ کے لوگوں نے جماعت اسلامی کے منتخب امیدواران کا شکریہ ادا کیا، کہ انہوں نے فوری ایکشن کرتے ہوئے صفائی کا عمل شروع کرایا۔