پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ ، ریلیشن شپ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بنگلہ دیش کے لیے مسلسل امن ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی جانب سے بنگلہ دیش کی 55 یوم ازادی کے حوالے سے شیش محل ہال سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی
پاکستان : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی جانب سے بنگلہ دیش کی 55 یوم ازادی کے حوالے سے شیش محل ہال سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سیاسی و سماجی اور عسکری قیادت سمیت متعدد سینیٹرز ، ایم پی ایز ، ایم این ایز پرائم منسٹر ہاؤس ، پریزیڈنٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندگان پاک فوج کے ملٹری اتاشی ، بیرون ملک کے ملٹری اتاشی سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور معززین کو مدعو کیا گیا۔
جس میں خصوصی دعوت نامہ پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ ، ریلیشن شپ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین پروفیسر اے کے آزاد صاحب کو پیش کیا گیا۔ پروفیسر اے کے آزاد صاحب نے بنگلہ دیش کے 55 یوم ازادی کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے بنگلہ دیشی حکومت اور بنگلہ دیش کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ ، ریلیشن شپ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بنگلہ دیش کے لیے مسلسل امن ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے پروفیسر اے کے ازاد نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر میزبان بنگلہ دیش ہائی کمشنر اسلام آباد اقبال حسین خان صاحب نے سابقہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری صاحب، چیف جسٹس آف شرعی عدالت اقبال حمیدالرحمن صاحب، بنگلہ دیش ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی قونصلیٹ ثاقب صداقت صاحب، چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، ایکٹنک ریکٹر اینڈ پریزیڈنٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد صاحب،
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ایل ایل بی ، ایل ایل ایم ڈیپارٹمنٹ کے استاد اور سینئیر ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ پروفیسر ڈاکٹر رستم ملک صاحب اور پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ ، ریلیشن شپ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین پروفیسر اے کے آزاد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔