Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت نے ناکارہ اور خزانے پر بوجھ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی شکل میں سفیدہاتھی پال رکھا ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

نیو کراچی ٹاؤن میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی پر عوامی تشویش، چیئرمین محمد یوسف کی سخت تنقید۔

0

سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی ناقص کارکردگی اور نا اہلی سے نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا فقدان۔

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کے اطراف سیکٹر 11-آئی میں موجود کچرا کنڈیوں کا جائزہ۔ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے کئے گئے ناقص اقدامات کا جائزہ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں کچرے کے ڈھیر، بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر شہریوں اور بلدیاتی نمائندوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو اس اُمید پر متعارف کرایا تھا کہ گلی کوچوں میں جھاڑو لگے گی، کچرا تیزی سے اُٹھایا جائے گا اور صفائی کا معیار بہتر ہو گا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ نے متعدد رہائشی علاقوں کے بیچ اور نیو کراچی ٹاؤن کے دونوں اطراف ڈمپنگ پوائنٹس قائم کر دیے ہیں جس سے بدبو اور تعفن ہر وقت اٹھتا رہتا ہے اور شہری بالخصوص بچے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے اطراف میں اسکولز اور کالج موجود ہیں اور اس طرح کے ماحول میں طالب علموں کا تعلیمی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ہم نے سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذمہ داران سے جب بات کری تو انہوں نے کہا کہ کچرا اُٹھانے کے لئے ڈمپر دن میں نہیں چلائے جاتے رات میں چلائے جاتے ہیں ان کی غلط پلائنگ کی وجہ سے صبح دوبارہ وہی صورتحال کیوں پیدا ہو جاتی ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بھاری ٹریکٹروں اور گاڑیوں نے نہ صرف کچرا اُٹھانے میں ناکامی ظاہر کی ہے بلکہ کئی علاقوں میں سیوریج، پانی اور گیس کی لائنیں بھی ڈیمیج کر دی ہیں جس سے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

محمد یوسف نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری طور پر ختم کر کے یہ نظام دوبارہ بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا جائے۔ ہمارے پاس سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ موجود ہے جس کے پاس تجربہ بھی ہے۔ اگر سندھ حکومت جو فنڈ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کو دے رہی ہے اُسی فنڈ کانصف حصہ براہِ راست ٹاؤن سطح پر دے تو ہم نیو کراچی ٹاؤن کو صاف ستھرا بنا کر دکھا سکتے ہیں۔

چیئرمین محمد یوسف وزیرِ بلدیات سندھ مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں، عوامی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر جامع حکمتِ عملی بنائیں اور نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کو کچرے اور تعفن سے نجات دلائیں۔

Comments
Loading...