لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔
زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی۔
لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی۔ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔ ملزمان سے چار پستول، چھینے ہوئے موبائل اور نقدی رقم برآمد۔
ملزمان سے ایک چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان راہگیر فیملیز اور شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان سے درجنوں لوٹ مار اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا۔ ملزمان کی شناخت حسن، عمیر، عالمگیر اور جہانزیب کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔