وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چھوٹے و درمیانے پیمانے کے نئے کاروبار اور چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی پر اعلیٰ سطحی اجلاس
پاکستان : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چھوٹے و درمیانے پیمانے کے نئے کاروبار اور چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی پر اعلیٰ سطحی اجلاس۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 2021-22 کی نسبت دسمبر 2025 تک نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرض کی فراہمی میں بہتری آئی اور قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد دو گنا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار کی سطح عبور کر گئی، اور قرض کا حجم 1.1 ٹریلین پر پہنچ گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں رواں برس قرض سے مستفید ہونے والے کسانوں کی تعداد کا تخمینہ 30 لاکھ لگایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 28 لاکھ رہی۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے نئے کاروبار اور جدید مشینری کے لیے قرض کی فراہمی کو ترجیح دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔