Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلی کی سڑک تعمیر نہیں کرنے سے نئی سڑک کو کافی نقصان ہوسکتا ہے

آرچڈ اسکول سے سخی حسن قبرستان تک سڑک کی نئی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔

0

گلی کی سڑک تعمیر نہیں کرنے سے نئی سڑک کو کافی نقصان ہوسکتا ہے

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں آرچڈ اسکول سے لے کر سخی حسن قبرستان تک نئی سڑک ڈالی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈپیوٹی کمشنر طاحہ سلیم کی ہدایت پر سڑک کا کام شروع بھی کرادیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں رہنے والے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

اصل میں یہ سڑک کافی عرصہ سے خراب تھی اور لوگوں نے برسات کے پانی سے بچنے کے لئے اپنے گھروں کے آگے ملبہ ڈلوا رکھا تھا۔ جب بارش ہوتی ہے تو شادمان ٹاون میں یوسی آفس کی طرف سے آنے والا پانی اس گلی میں کھڑا ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے کافی پریشان تھے۔

لیکن یوسی آفس سے آنے والی گلی جو اس سڑک میں ملتی ہے اس کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اگر وہ پیچ بیچ میں چھوڑ دیا گیا تو برسات میں آنے والا پانی اس نئی سڑک کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

علاقہ مکین نے درخوست کی ہے کہ بیچ میں اس پیچ کو بھی ڈالا جائے۔

Comments
Loading...