شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ 1 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
پولیس مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بائیکو پمپ کے پاس ہوا
شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ 1 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک ایک مزید ساتھی شدید زخمی حالت گرفتار۔ پولیس مقابلہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بائیکو پمپ کے پاس ہوا۔
گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس جوانوں کی بہادری سے مقابلے پر بالا افسران نے پولیس جوانوں کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا۔ گرفتار ہلاک ملزم کی شناخت فیضان ولد گل شیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ملزم کی شناخت نعمت اللہ خان ولد نذر خان کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد 9ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، 3 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 عدد ناظم آباد کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد۔ دورانِ کاروائی گرنے سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
ہلاک و زخمی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ہلاک و زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ و موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے