Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عظیم احمد طارق کے اکتیسویں یوم شہادت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام

عظیم احمد طارق کے اکتیسویں یوم شہادت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام

0

عظیم احمد طارق کے اکتیسویں یوم شہادت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے شہید بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کے اکتیسویں یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم احمد طارق کی شہادت ایم کیو ایم کیلئے سانحہ سے کم نہ تھی انکی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انکی سیاسی اور سماجی زندگی آج بھی کارکنان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور یہ ایسا نگینہ تھا جو تاریک راہوں میں ہم سے چھین لیا گیا۔ آج بھی انہیں یاد کر کے ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے، اور ہم کارکنانِ تحریک انکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی عدم تشدد کے زریعے سے تحریک کے فلسفے کو عام کر کے انکے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کارکنان کو ہدایت کی کہ شہید عظیم احمد طارق کو اپنا رول ماڈل بنا کر آگے کی جانب بڑھا جائے۔

Comments
Loading...