Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہ نورجہاں پولیس اور محمد حسنین کا شکریہ، سوشل میڈیا کی مدد موبائیل فون مل گیا

دن میں کھو جانے والا موبائیل فون رات تک مل گیا۔

0

شاہراہ نورجہاں پولیس اور محمد حسنین کا شکریہ، سوشل میڈیا کی مدد موبائیل فون مل گیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد میں ایک بچے کا موبائیل فون اسپتال جاتے ہوئے گرگیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس بچے کہ گھر والے جو پہلے ہی اسپتال کے چکر لگارہے تھے ایک اور پریشانی میں آگئے۔ انہوں نے سب سے پہلے سم بند کرائی اور اس کے بعد شاہراہ نورجہاں تھانے میں موبائیل فون گم ہوجانے کی درخواست جمع کرائی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سی پی ایل سی کو بھی 1102 پر اطلاع دی۔

موبائیل فون گھر سے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں گرگیا تھا۔ جو کہ ایک لڑکے کو ملا۔ اس نے اس موبائیل فون کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی۔ جس کو رات کو فیملی نے دیکھا اور اس لڑکے سے رابطہ کیا۔ پولیس بھی ساتھ ہی ساتھ موبائیل فون ٹریک کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ پھر فیملی کے ممبر نے اس لڑکے سے سرینہ موبائیل مارکیٹ میں جاکر ملاقات کی۔ موبائیل فون کا لاک کوڈ بتایا۔ ڈبہ دیکھایا اور ساتھ ہی ساتھ پولیس کو جو درخواست جمع کرائی تھی اس کی کاپی بھی دیکھائی۔

تصدیق کرنے کے بعد محمد حسنین نے فیملی کے ممبر کو وہ موبائیل فون دے دیا۔ جس پر انہوں نے محمد حسنین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...