اپنے کارکنوں، حامیوں اور قیادت کا شکریہ جنہوں نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔ مہر بانو قریشی
جمع کیے گئے مکمل فارم 45 سے واضح ہے کہ میں نے موسیٰ گیلانی کو 5995 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر الیکشن جیتا ہے۔
اپنے کارکنوں، حامیوں اور قیادت کا شکریہ جنہوں نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔ مہر بانو قریشی
تفصیلات کے مطابق مہر بانو قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ این اے151 کی غیور عوام کو مبارک ہو! جیت ہماری ہے! اپنے کارکنوں، حامیوں اور قیادت کا شکریہ جنہوں نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔ جمع کیے گئے مکمل فارم 45 سے واضح ہے کہ میں نے موسیٰ گیلانی کو 5995 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر الیکشن جیتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فارم 45 کے مطابق مسترد شدہ ووٹ 4151 ہیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 47 میں 16,555 بنا کر دکھایا گیا۔ اس واضح ثبوت کی روشنی میں موسیٰ گیلانی کو خوش اسلوبی سے شکست قبول کرنی چاہیے اور سیاسی پختگی دکھاتے ہوئے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں! پاکستانی عوام دھاندلی اور دھوکے سے جیتنے والوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ عوام کا دیا گیا مینڈیٹ عوام کے سامنے رکھ رہی ہوں۔ اس لنک میں تمام ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔