منتخب بلدیاتی الیکشن کراچی ارکان 22 مئی کو حلف اٹھائیں گے۔
کمیشن نے مورخہ 16 مئی 2023 کو مختلف نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں۔
منتخب بلدیاتی الیکشن کراچی ارکان 22 مئی کو حلف اٹھائیں گے۔
کراچی : الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کمیشن نے مورخہ 16 مئی 2023 کو مختلف نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں۔ جس میں تمام منتخب ارکان سے حلف برداری کی تاریخ 22 مئی 2023 مقرر کی ہے۔
اس کے علاوہ حلف لینے والے افسران کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اور الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔